اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‘جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں اور معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے’۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں اس لیے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔سابق صدر کی جانب سے درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔آصف زرداری نے نیب سے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست بھی دائر کردی جس میں استدعا کی گئی کہ نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری عبوری ضمانت پر ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments