اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں سے بھارت کو پلوامہ واقعے پر عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر کے میڈیا میں جدیدترین ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے، میڈیا ٹیکنالوجی میں ہائیبرڈ وار فیئر کا دور ہے، جدید دور کی جنگیں بھی میڈیا کے ذریعے لڑی جارہی ہیں، اپنے بیانیے کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے میڈیا کا سہارا لیا جاتا ہے اور موجودہ دور میں اپنے نظریات دوسری قوموں پر مسلط کرنے کا رجحان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ایک بیانیہ رکھتا ہے، حکومت کی مؤثر پالیسیوں سے بھارت کو پلوامہ واقعے پر عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے ثابت کیا کہ پلوامہ واقعے کو مودی نے انتخابی کامیابی کے لیے استعمال کیا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کو دہشتگردی قرار دینے کی کوشش کی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ پاکستان کو عالمی میڈیا کے لیے اپنے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال میں ہم نے عالمی میڈیا کو استعمال کرتےہوئے کامیابی حاصل کی، چاہتے ہیں عالمی میڈیا پاکستان آئے اور اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments