اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہےاس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔برطانوی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھارت کے عام انتخابات سے قبل کچھ ہوسکتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں، وہ حملے سے دونوں ممالک کو جنگ کے دھانے پر لے آئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا، پلوامہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، نئے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہےاس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں جب کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments