سانحہ ساہیوال کے 6 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔گزشتہ پیشی پر ملزمان کے وکیل کی غیر حاضری کے سبب فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکار ملزمان پر 19 جنوری کو لاہور کی فیملی پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے جس میں خلیل نامی شخص، اُس کی اہلیہ، بیٹی اور ایک دوست جاں بحق ہوا تھا۔واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کارروائی میں اغوا کار مارے گئے اور بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم واقعے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اس کے اصل حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی۔جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ مقتول خلیل اور اس کے خاندان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ثابت نہ ہوسکا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments