معلومات کی جنگ میں آئی ایس پی آر نے بھارت کو شکست دی: بھارتی جنرل کا اعتراف

اگر کسی نے سکھایا کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، سابق لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین
آزادی پورے کشمیر میں گونج رہی ہے، طاقت کا استعمال اس کا حل نہیں
بھارت کوبالآخرمقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی ترک کرناہوگی
لندن میں برطانوی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز سے خطاب

لندن بھارت کے سابق جنرل کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ وار میں پاک فوج نے بھارت کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے۔بھارت کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے لندن میں برطانوی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز سے خطاب میں اعتراف کیا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے۔بھارتی سابق کور کمانڈر شمالی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عطا حسنین کا کہنا تھا کہ بھارت کو اطلاعات کے شعبے میں آئی ایس پی آر نے پچھاڑ دیا اور پاکستان اطلاعات کی جنگ پورے طریقے سے جیت چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سکھایا کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے نہ صرف کشمیریوں کو بھارتی فوج سے متنفر کیا بلکہ بھارتی قوم کو بھی بھارتی فوج سے دور کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اٹھتے جنازے، عسکریت پسندی کے عروج کی وجہ ہیں اور آزادی پورے کشمیر میں گونج رہی ہے، طاقت کا استعمال اس کا حل نہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عطاء حسنین کا کہنا تھا کہ اگر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہو سکتے ہیں تو کشمیر میں پلوامہ واقعہ کا بھی قوی امکان تھا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا، یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے اور ہائبرڈجنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔سابق جنرل کے مطابق روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی اور امریکا نے سیکھنے میں 18 سال لگائے، دنیا میں دہشت گردی کی لہر ہے لیکن لوگ ہائبرڈ وار سے واقف نہیں، پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی اور بھارت کو اس میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ،سابق بھارتی جنرل مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی پندرہویں کورکے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے طورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آرنے بھارتی فوج اور کشمیریوں کے درمیان بڑھتی ہوئی اجنبیت اور خلیج کو یقینی بنانے میں شاندارکرداراداکیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ حملے کاذمہ داربھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کو قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ اس حقیقت سے آگاہ تھے کہ بھارتی حکومت میں تنازعات کے حل کی سمجھ بوجھ کے فقدان کے باعث پلوامہ حملے جیساواقعہ رونما ہوسکتاہے۔ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے کہاکہ بھارتی فوج نے گزشتہ تیس سال میں کئی تذویراتی غلطیاں کی ہیں لیکن فوجی کارروائیوں کونفسیاتی جنگ کے طورپراستعمال کرنا اْس کی فاش غلطی تھی۔تنازعہ کشمیرکے حوالے سے سابق بھارتی فوجی جنرل نے کہاکہ یہ مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیاجاسکتااوربھارت کوبالآخرمقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی ترک کرناہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں