لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب کی زیرحراست تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے 11 اپریل کو کیس کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔نیب کی جانب سے ملزم علیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر فاضل جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا ‘تحقیقات مکمل ہوئی یا نہیں؟’ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن ہورہی ہے اور مزید وقت درکار ہے۔فاضل جج نے کہا ‘ابھی تحقیقات ہورہی ہے، کب ریفرنس دائر کریں گے اور کب چالان آئے گا، اب تک تفتیشی رپورٹ کا کیا بنا ہے’۔نائب تفتیشی افسر نے اس موقع پر کہا کہ کیس کو انکوائری سے تحقیقات کے مرحلے میں داخل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، کیس کے مرکزی تفتیشی افسر کراچی گئے ہوئے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش مکمل ہوتے ہی ریفرنس فائل کر دیا جائے گا جس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ کسی کو بلاوجہ قید میں نہیں رکھا جانا چاہیئے۔نیب پراسیکیوٹر سے مکالمے کے دوران فاضل جج نے کہا ‘آپ وقت ضائع نہ کریں اور بندے کو جیل میں رکھ کر گلائیں سڑائیں نہیں’ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم ملزم کو 90 روز تک رکھ سکتے ہیں جس پر عدالت نے کہا ‘کیا یہ ضروری ہے کہ ملزم کو 90 روز تک رکھا جائے، قانون واضح ہے کہ کسی ملزم کو کیس میں پیش رفت کے بغیر مسلسل قید میں نہیں رکھا جا سکتا’۔اس موقع پر ملزم علیم خان نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 15 روز کے بجائے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments