اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی جو اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف ہے۔نیب اعلامیے کے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس میں ایک ریفرنس مبینہ جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ہے۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔عبدالغنی مجید اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے ہیں جو ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ملزمان پر مبینہ جعلی اکاؤنٹس اور غیر قانونی طور پر 7 ایکڑ سرکاری اراضی کو ریگولرائز کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 1.422 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ افتخار رحیم خان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 466 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورد نے سابق ڈائریکٹر اربن پلاننگ، سی ڈی اے غلام سندھو اور دیگر کے خلاف بھی کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیوژ میں شٹل بس سروس کے لیے 4.5 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 408.32 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments