سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ سلیکٹرز اچھے کھلاڑی منتخب کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ غلطی ہوگئی لہٰذا سلیکٹرز کو کہیں گے اچھے کھلاڑی سلیکٹ کریں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کاعلم نہیں ہے، پیٹرول، گیس اور ادویات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، حکمرانوں کو پتاہی نہیں بھوک کیا ہوتی ہے۔انہوں نےکہا کہ سلیکٹرز اچھے کھلاڑی منتخب کرتے ہیں، اس مرتبہ غلطی ہوگئی، سلیکٹرز کو کہیں گے اچھے کھلاڑی سلیکٹ کریں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے بڑا جھوٹ بولا کہ وہ ایک کروڑ لوگوں کو نوکری دیں گے، 7 ماہ میں ایک بھی بندے کو نوکری نہیں دی گئی، 7 ماہ میں بجلی، گیس اور پیٹرول ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان سے سب مایوس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور عمران خان کا نظریہ ایک ہی ہے، دونوں دہشتگردوں کے سپورٹر رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب بنانے کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ تھا،نیب کا ٹرینڈ چل چکا ہے کہ ملک میں سیاستدان کرپٹ ہیں، کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اگر صرف سیاستدانوں کو گرفتار کیا جائے تو یہ غلط ہے، پہلے نواز شریف، پھر شہباز اور اب حمزہ شریف کے خلاف نیب کارروائی کررہی ہے، جب نیب آزاد ادارہ ہے تو پی ٹی آئی کے لیے آزاد کیوں نہیں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“سلیکٹرز سے اس مرتبہ غلطی ہوگئی، عمران سے سب مایوس ہیں: خورشید شاہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
no comment about this indeed i also admit that they are attacking just PML N and thats not good