اسلام آباد: احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران دو ملزم خواتین نے گواہ بننے کی درخواست کردی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلی مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر کرن اور نورین نامی 2 ملزم خواتین نے عدالت سے گواہ بننے کی درخواست کی۔خواتین ملزمان نے کہا کہ ‘ہمارا نام ملزمان میں ہے لیکن ہم گواہی دینے کو تیار ہیں اور ہم نے چیئرمین نیب کو بھی درخوست لکھی ہے’۔جج ارشد ملک نے خواتین ملزمان سے سوال کیا ‘کیا آپ وعدہ معاف گواہ بنیں گی؟’ جس پر دیگر ملزمان کے وکلا نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کا یہ کوئی اسٹیج نہیں ہے۔فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا ‘خواتین کی درخواست پر آپ کیا کہتے ہیں؟’ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں چیک کرنا ہوگا کہ کوئی درخواست نیب میں ہے یا نہیں۔عدالت نے دونوں خواتین کو الگ الگ تحریری درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔تفتیشی افسر محمد علی ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان کی تعداد 30 ہو گئی جن میں سے 8 عدالت میں پیش ہوئے، 16 ملزمان عدالت نہیں آئے جن میں سے 3 ملزمان ضمانت پر ہیں۔غیر حاضر ملزمان کی جانب سے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے انہیں 12 اپریل کو طلب کر لیا اور فاضل جج نے کہا کہ 12 اپریل کو صرف غیر حاضر ملزمان کی حاضری کے لیے سماعت کی جائے گی۔اس سے قبل سماعت شروع ہوئی تو آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments