اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں صحافی سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت سے وہیں جائیں گے جہاں پہلے گئے تھے۔آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے تاہم سماعت سے قبل انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا ‘ایک عرصے بعد احتساب عدالت آئے ہیں، کیسا محسوس کررہے ہیں’ جس پر سابق صدر نے کہا یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔صحافی نے سوال کیا اور یہاں سے کہاں جائیں گے جس پر آصف زرداری نے کہا یہاں سے وہیں جائیں گے جہاں پہلے گئے تھے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ جس کرسی پر بیٹھے ہیں وہاں نواز شریف بیٹھتے تھے جس پر آصف زرداری نے کہا میاں صاحب بڑے لوگ ہیں اور ہم چھوٹے لوگ ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments