اسلام آباد: وزیراعظم سیکریٹریٹ کے چھٹے فلور پر واقع کمرے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ لگی جس پر وزیراعظم آفس میں موجود آگ بجھانے کے آلات اور فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے قابو پا لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور سیکرٹریٹ کی تیسری منزل پر آگ لگنے کے باعث باتھ روم سے دھواں ڈک کے ذریعے چھٹی منزل تک پہنچ گیا، دھوئیں کے باعث وزیراعظم سیکریٹریٹ کے چھٹے فلور پر بو پھیل گئی۔ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں وزیراعظم آفس کے تمام ملازمین محفوظ ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں فی الحال کسی ریکارڈ کےجلنے کی اطلاع نہیں اور نہ ریکارڈ جلنے کا نہ خدشہ ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ جس وقت آگ لگی اس وقت وزیراعظم عمران خان میٹنگ روم میں میٹنگ کررہے تھے، آگ کی اطلاع پر بھی وزیراعظم نے میٹنگ جاری رکھی جس پر دوبارہ وزیراعظم کو اطلاع دی گئی کہ دھواں پھیل رہا ہے عمارت سے نکلنا ہوگا۔دوبارہ اطلاع پر وزیراعظم نےکہا پہلے اسٹاف کوعمارت سےنکالیں پھر میں نکلوں گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments