اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وہ اُن کی تیمارداری کے لیے کل جاتی امراء بھی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امراء جائیں گے جہاں ان کی تیمارداری سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو حکومت کے خلاف مل کر تحریک چلانے کی دعوت دیں گے جب کہ اس موقع پر نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیر اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد کی ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی آئندہ دنوں میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments