اگر دوائی اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آتا، شیخ رشید

لوگوں کو مہنگی دوائی، بجلی ملی پھر بھی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ،شہباز شریف کو این آراومانگتے دیکھا
مودی نے جنگ کا نقشہ دیا ہے، اگر مودی انتخابات جیت گیا تو پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں رہینگے
ہماری شناخت تعلیم ہونی چاہیے جوا نہیں ، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار اللہ کی مدد سے دوں گا،تقریب سے خطاب راولپنڈی  وزیر ریلوے شیخ رشید  نے کہا ہے  کہ اگر دوائی اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آتا۔راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود سلاٹر ہائوس کو جدید انداز پر استوار کیا جائے، اگر دوائی اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آتا، کم شرح پر قرضہ لے کر دوں گا اور سلاٹر ہائوس کے لیے مزید جگہ بھی دوں گا۔ انہوں  نے کہا کہ جہاں انگریزوں نے غلامی کی برانچیں رکھیں وہاں میں نے تعلیم کی بنیاد رکھی۔ 12 اپریل کو وزیر اعلیٰ  پوسٹ گریجویٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیں گے،  عمران خان کیساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں،  گذشتہ روز بھی 5 ملاقاتیں ہوئیں،ہم نے 24 ٹرینیں چلائی ہیں، 16 اور چلانے جا رہے ہیں، 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط ہونگے،  وزیراعظم  زچہ بچہ  ہسپتا ل کا افتتاح کریں گے، اگر کچھ لوگ قربانی دے دیں دیں تو نالہ لئی کے ارد گرد ایک نیا شہر آباد ہو گا، ایسی چینی کمپنی کی تلاش ہے جو نالہ لئی ایکسپریس وے کے ساتھ ریل کی پٹری بھی بنائے۔ ا نہوں نے کہا کہ شہر میں ایک اور یونیورسٹی بنانے کے لیے   پہلی دفعہ اسد عمر کے پاس گیا، شہر میں بچیوں کی ایک اور یونیورسٹی بنانے جا رہا ہوں، میں اس شہر سے بدمعاش طبقہ کو ختم کر دوں گا،ہماری بچیاں تو پڑھ رہی ہیں لیکن بچے نالائق ہیں، ہماری شناخت تعلیم ہونی چاہیے جوا نہیں ، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار اللہ کی مدد سے دوں گا۔ انہوں  نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے جو لوٹا اس کے 7 ارب روپے روز ادا کر رہے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی ان کیساتھ ملے ہوئے ہیں، لوگوں کو مہنگی دوائی، بجلی ملی پھر بھی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، میں نے شہبازشریف کو این آر او اور گرین سگنل مانگتے دیکھا، فالودہ والا اور ہتھوڑے والا آصف زرداری اور شہباز شریف کے بندے نکلیں گے،شہباز شریف اور حمزہ کا کیس انتہائی سیریس ہے ۔فاٹا میں انتخابات سے متعلق  انہوں  نے کہا کہ فاٹا میں انتخابات ہو رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی واضح کامیابی پر مولانا فضل الرحمان انتہائی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پوری قوم اکٹھی ہے، مودی نے جنگ کا نقشہ دیا ہے،  مودی  کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں،  بی جے پی کا بابری مسجد سے متعلق منشور اعلانِ جنگ ہیاگر مودی انتخابات جیت گیا تو پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے۔mk/ah

اپنا تبصرہ بھیجیں