اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے دائر دوسرا ریفرنس بھی احتساب عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔نیب کی جانب سے گزشتہ روز پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا جہاں رجسٹرار نے ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کرلی۔عدالت نے نیب کا ریفرنس منظور کرلیا جس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 2 میں ہوگی اور جج محمد ارشد ملک پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت کریں گے۔نیب کی جانب سے پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں کل 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، آفتاب میمن، عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف غیر قانونی زمین کی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔نیب کے مطابق پنک ریزیڈنسی فرم کے نام خلاف قانون زمین الاٹ کی گئی اور ملزمان نے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کیا اور اختیارات سے تجاوز کیا۔نیب نے ریفرنس دائر کر کے کراچی میں متعلقہ 30 ایکڑ زمین بھی ضبط کرلی تھی جب کہ ملزمان پر خزانے کو 2.5 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments