اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اور اسرائیلی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر ووٹ لینے کے لیے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈرز مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر جبری قابض ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور دونوں لیڈرز عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر غصے کا اظہار کیوں نہیں کرتے اور وہ اپنے لیڈرز سے کیوں نہیں پوچھتےکہ الیکشن جیتنےکے لیے وہ کس حد تک گر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ بھارت میں 11 اپریل سے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments