اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے دس دن میں پاکستان کے اندر نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بڑی دعویٰ کیا اور کہا کہ اب ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور بندے کم پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ، پراپرٹی سیکٹر اور صنعتی شعبہ سب اچھے ہونے والے ہیں، حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان والے اور ٹھیلے والے بھی آکر کہیں گے کہ آؤ ہم سے ٹیکس لے لو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو سکا تو میری تکہ بوٹی کردی جائے۔اس دوران حامد میر نے سوال کیا کہ رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان توکنگال ہو چکا جس پر فیصل واوڈا بولے کہ وہ منتخب رکن اسمبلی نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments