اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کے لیے وزیراعظم کو نام تجویز کردیے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے لیے ارکان کے نام تجویز کی ہیں۔شہبازشریف نے ممبر بلوچستان اور سندھ کے لیے تین تین نام تجویز کیے ہیں جن میں بلوچستان کے لیے شاہ محمد جتوئی، نورمسکان زئی اور محمد رؤف عطا کے نام شامل ہیں جب کہ سندھ کیلئے جسٹس (ر) عبدالرسول میمن، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور خالد جاوید کے نام تجویز کیے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے تجویز کردہ ناموں کے ساتھ ان ارکان کی سی ویز بھی لف کی ہیں۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے سیکریٹری نے شہبازشریف کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے خط لکھا تھا جس پر اپوزیشن اور اپوزیشن لیڈر نے اعتراض کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود شہبازشریف کو خط لکھ کر الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام تجویز کرنے کی درخواست کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments