اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیےکہ ریاست تعلیم کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور خود لوگوں کو نجی اسکولز میں داخلوں پر مجبور کرتی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں اسکولوں کی فیس میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمارے سامنے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ہیں، سندھ اور پنجاب میں الگ الگ قوانین رائج ہیں۔جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ اسکولز کسی نہ کسی مد میں فیس بڑھاتے ہی رہتے ہیں، کبھی کلب، کبھی ڈیبیٹ سوسائٹی کے نام پر فیس لی جاتی ہے۔دورانِ سماعت عدالت نے حکومتوں سے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کردیا جب کہ عدالت نےوفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اعداد و شمار بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تعلیم بنیادی حق ہے جس کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست تعلیم کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ریاست خود لوگوں کو نجی اسکولز میں داخلوں پر مجبور کرتی ہے، ریاست دوسری طرف نجی اسکولز کو بھی فیس کے معاملے پر پابند رکھنا چاہتی ہے، نجی اسکولوں کے ساتھ حکومت سے بھی پوچھیں گے وہ کیا کر رہی ہے، آئندہ سماعت پر حکومتیں تیار ہو کرآئیں اور حساب دیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“ریاست خود لوگوں کو نجی اسکولز میں داخلوں پر مجبور کرتی ہے: چیف جسٹس” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing its indeed right government themselves convince people to get admission in private schools