تھرپارکر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ و پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔بجلی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہوگا، ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جب کہ جون تک بتدریج کمرشل بنیادوں پر مکمل بجلی کی ترسیل شروع ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول پاور پلانٹس کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا اور ہیش ٹیگ میں واضح کیا کہ ’تھر نے بدلا پاکستان‘۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی خورشید جمالی کا کہنا تھا کہ تھر میں 330 میگا واٹ بجلی گھر نے پیداوار شروع کردی اور 330 میگا واٹ کا ایک اور یونٹ چند دن میں پیداوار شروع کرے گا۔خورشید جمالی کے مطابق منصوبے پر کام کا آغاز اپریل 2016 میں ہوا تھا اور 3 جون کو دونوں یونٹس کمرشل پیداوار کا آغاز کریں گے۔یاد رہے کہ تھرکول منصوبے کا آغاز 2011 میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 2020 تک دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments