تھرکول منصوبہ گڈ گورننس کی بہترین مثال ہے: بلاول

تھرپارکر: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول منصوبے کو گڈگورننس کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ باقی سب باتیں کرتے ہیں لیکن ہم نے کرکے دکھایا، یہ ہوتا ہے نیا پاکستان اور یہ ہوتے ہیں میگا پراجیکٹ۔تھرپارکر میں تھرکول پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھرکے کالے سونے سے پورا پاکستان روشن ہوگا، آج ہمارا یوم دستور بھی ہے یہ وہ دن ہے جب شہید ذوالفقار بھٹو نے ہمیں آئین دیا، آج فخر محسوس ہورہا ہےکہ 1994 میں شہید بے نظیر بھٹو اور عبداللہ شاہ نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، آج ہم اور مراد علی شاہ اس منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باقی سب باتیں کرتے ہیں، ہم اسے گڈگورننس کہتے ہیں، ہم نے کرکے دکھایا ہے، یہ ہوتا ہے نیا پاکستان اور یہ ہوتے ہیں میگا پراجیکٹ، تھرکول منصوبہ نہ صرف ملک اور صوبے کیلئے کامیابی ہے بلکہ یہ ایک بہترین مثال ہے جس میں پی پی کا نظریہ، شہید بھٹو کا وژن ، پی پی حکومت کی پالیسی اور گورننس نظر آتی ہے، ہم 18 ویں ترمیم کے بغیر اس خواب کو حقیقت میں تبدیل نہیں کرسکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں