تھرپارکر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سےکم نہیں ہے جب کہ ہم چاہتے تو ان 700 ملین ڈالرز سے سڑکیں اور میٹرو بناسکتے تھے۔تھرکول میں پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے تھرپاور پروجیکٹ میں تاخیر کی، ہم 700 ملین ڈالرز تھر منصوبے پرخرچ کیے، ہم چاہتے تو ان 700 ملین ڈالرز سے سڑکیں اور میٹرو بناسکتے تھے لیکن محترمہ کا خواب تھا کہ تھرکے کوئلے سے بجلی بنائی جائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سےکم نہیں ہے، ہمیں کہا گیا کہ یہاں کوئلہ نہیں لیکن ہم نے یوٹرن نہیں لیا،کوئی اور حکومت ہوتی تو اب تک بھاگ چکی ہوتی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھرپاور پلانٹ کے ذریعے ہم اپنا قیمتی زرمبادلہ بچاسکتے ہیں، تھرپاور پروجیکٹ کے لیے شروع میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا تھا، کوئی غیر ملکی بھی اس کے لیے تیار نہیں تھا، آصف زرداری نے تھرکول انرجی بورڈ میں وفاق کے نمائندے کو وائس چیئرمین اور قائم علی شاہ چیئرمین بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاورپلانٹ کوچلانے کے لیےتھر کے انجنیئرز کو چین میں تربیت دی گئی، تھر سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو دے کر پاکستان کو روشن کیا، یہ بلاک ٹوکا پہلا پراجیکٹ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments