کراچی میں ایک اور غریب شہری کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا پتا لگایا ہے جو کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کا ہے اور اکاؤنٹ میں 36 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے2015 میں اکاؤنٹ کھولا، بے نامی اکاؤنٹ میں یکم جولائی 2015 تا 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی، 3 سال میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی۔ایف بی آر حکام کا کہناہےکہ شبہ ہے کسی نے منی لانڈرنگ کے لیے اکاؤنٹ کھولا، مذکورہ اکاؤنٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے، غریب شہری کے اکاونٹ میں اتنی بڑی رقم سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں، پتے پر بشیر احمد قادری نامی شخص دستیاب تھا۔واضح رہےکہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے آغاز بعد سے فالودے اور رکشے والوں سمیت دیگر غریب شہریوں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوچکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments