لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج نیب آفس میں پیش ہوں گے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا ہے، اس موقع پر نیب آفس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے اور مذکورہ کیسز میں حمزہ شہباز متعدد بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا رکھی ہے، اس سے قبل نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دو مرتبہ ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے لیکن اسے کامیابی نہ مل سکی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments