اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اس کے علاوہ عبدالحفیظ شیخ آج وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نئے مشیر خزانہ کو پی ٹی آئی منشور، اقتصادی پالیسی اور روڈ میپ پر ہدایات دیں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان بجٹ 20-2019 متعلق اپنا وژن اور پلان بھی مشیر خزانہ کو بتائیں گے، اس کے علاوہ ملاقات میں آئی ایم ایف مذاکرات اپ ڈیٹ اورپ اکستان کے مؤقف پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب صدر مملکت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے اور وہ گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments