گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی

اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر صدارتی نظام کی گونج ہے اور گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں اور بلیک میل ہونا پڑتا ہے اس لیے صدارتی نظام بہتر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مؤثر حکومت کے لیے اہل لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجکر 5 منٹ پر جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں نشر کیا جائے گا۔

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں