جنوبی وزیرستان: وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ ملک چلانے کے لیے ابھی پیسا کم ہے لیکن عوام فکر نہ کریں اور بس تھوڑا سا صبر کرنا ہوگا انہیں تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی جب کہ ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ تبدیلی بڑی تیزی سے آئے گی۔جنوبی وزیرستان کے علاقے سپین کئی راغزئی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں قبائلیوں کی تاریخ جانتا ہوں اور ان کے سارے مسئلے سمجھتا ہوں، پہلے سربراہوں کو قبائلی علاقوں کا پتہ نہیں تھا، قبائلیوں نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانی دی ہے لیکن قبائلی علاقہ سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقے پختونخوا میں ضم ہوجائیں گے، ہرسال ایک سو ارب روپے قبائلی علاقوں میں خرچ ہوگا، اتنا پیسا خرچ کیا جائے گا جو 70 سال میں نہیں ہوا، کمزور علاقوں کو اوپر اٹھانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، قبائلی علاقوں کو ترقی، روزگار اور تعلیم چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کےکہنے پر اپنی افواج قبائلی علاقوں میں نہ بھیجنے کےلیے سب سے زیادہ میں نے آواز اٹھائی، ہماری فوج نے قربانی دی ہے، جب قبائلی علاقوں میں تباہی مچی ہوئی تھی تب سے آپ کے لیے آواز اٹھارہا ہوں، نظریاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ قبائلی علاقوں کو پیچھے چھوڑا گیا، جب ریاست کمزور طبقے کو انصاف دیتی ہے اس ریاست کو پھر کوئی شکست نہیں دے سکتا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اندرون سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ان کو آگے لائیں گے، ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ تبدیلی بڑی تیزی سے آئے گی، ملک چلانے کے لیے ابھی پیسا کم ہے لیکن عوام فکر نہ کریں، پیسا آرہا ہے، بس تھوڑا سا صبر کرنا ہوگا، تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
2 تبصرے “ملک میں تیزی سے تبدیلی کو ثابت کرکے دکھاؤں گا: وزیراعظم”
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing its amazing imran is struggling but his party members keep doing mischievous
best of luck Imran Khan we are al lwith you