بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ اقتصادی راہداری ہماری خوشحالی کا منصوبہ ہے اور پاکستان کی خوش قسمتی ہے ہم چین کے شراکت دار ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ گول میز سیشن میں شرکت کی جہاں انٹرنیشنل کنونشن سینٹر آمد پر چینی صدر شی جن پنگ نے عمران خان کا استقبال کیا۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور ان کی حکومت کا بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں، عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ جدید دور میں چین کامیابی کی عظیم مثال ہے، چین میں پائیدار معیشت و معاشرتی ترقی سے کروڑوں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا، عظیم ترقی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ کا وژن دیا اس کے ذریعے رابطوں کو مزید بڑھانا ہوگا، بیلٹ اینڈ روڈ وژن سے رکاوٹیں ختم اور عوام قریب آئیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک مختلف منصوبوں کا مجموعہ ہے جس میں شاہراہیں، ریل، توانائی اور دیگر منصوبے شامل ہیں، ہم ہائی ویز، ریل روڈز کو جدید بنا رہے ہیں، پاور پلانٹس، بندر گاہ اور خصوصی اقتصادی زونز بنا رہے ہیں، گوادر بندرگاہ چینی کمپنیوں کےلیے لاگت کم کرے گی، نئی بندرگاہ خطے بلکہ براعظموں کو ملائے گی، گوادر بندرگاہ سنکیانگ سے چینی اشیا کی ترسیل کیلئے مختصر راستہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments