وزیراعظم عمران خان سے چین میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے جہاں آج انہوں نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں اظہار خیال کیا۔ اس کے علاوہ عمران خان اپنے دورے میں چین کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔آج وزیراعظم عمران خان سے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی سائیڈ لائن پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات بھی کی۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے مالیاتی پیکج کی اہمیت اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد آئے گا۔دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 29 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سپورٹ پروگرام کے تکنیکی پہلوؤں پر بات چیت ہو گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments