اسلام آباد: ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ اتھارٹی سے پوچھ کر بیان دیں کہ آصف زرداری کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ فریال تالپور اور آصف زرداری کے خلاف کتنی انکوائری چل رہی ہیں، نیب تحریری جواب دے۔نیب پراسیکیوٹر عدالت کو بتایا کہ باقی کسی انکوائری میں وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 15 مئی تک مزید توسیع کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments