اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاکستان اور افغانستان کو کرپشن نے نقصان پہنچایا اور ہمیں کرپشن کے خلاف لڑنا ہوگا۔اسلام آباد میں پاک افغان مذاکرات کے ساتویں دور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان تنازع کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے، پاکستان چار دہائیوں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو پناہ دیے ہوئے ہے،افغان امن عمل کے لیے پاکستان مخلصانہ کوشش کررہا ہے، اس سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے متعدد ملاقاتیں کرچکا ہوں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مختلف تنظیمیں کام کررہی ہیں، افغان امن عمل میں ہونی والی پیشرفت کو سراہتے ہیں، پاکستان افغانستان مذاکرات کا ساتواں دور کامیابی سے ہمکنار ہوگا، دونوں ممالک کو نئے آغاز کی ضرورت ہے، کرپشن نے دونوں ممالک کو نقصان پہنچایا اور ہمیں کرپشن کے خلاف لڑنا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے مالی مدد بھی کی ہے، 50 ہزار افغان طالب علموں نے پاکستان میں تعلیم حاصل کی ہے، افغانستان کی 100 طالبات کے لیے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں سیٹیں رکھی گئی ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان بھائی پر امن ماحول میں زندگی گزاریں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ بتاتی ہے افغانستان نے کبھی کسی سپر پاور کو قبول نہیں کیا، بہادر افغان عوام نے کبھی بیرونی آقاؤں کو تسلیم نہیں کیا، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے، اپنے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کو خود کرنا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments