اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات پر مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان 800 میگاواٹ کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس حوالے سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ انشاء اللہ 2 مئی کو وزیراعظم مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے والے افراد کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ دریائے سوات پر 5 کلو میٹر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر مہمند ڈیم کی تعمیر ہوگی، 800 میگاواٹ کا یہ منصوبہ 6 سال کے عرصے میں مکمل ہونے کی توقع ہے اور ڈیم کی تعمیر پر 2.6 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ڈیم کی تعمیر کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک ڈیم فنڈز بھی قائم کیا تھا جس میں عوام سے فنڈز جمع کرانے کی اپیل کی جاتی رہی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments