کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں احتساب پر نہیں بلکہ نیب گردی پر اعتراض ہے اور ہم نیب گردی سے نہیں ڈرتے۔کراچی کے علاقے داؤد چورنگی میں یوم مزدور کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے کیوں کہ انہوں نے عوام کے 8 ماہ ضائع کر دیے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام اُٹھارہے ہیں، ان کو مزدوروں سے معافی مانگنی پڑے گی کیونکہ وہ عوام کی بیروزگاری کے مجرم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنا قرض موجودہ حکومت نے لیا ملکی تاریخ میں نہیں لیا گیا، وزیرخزانہ ہٹانے کے بعد خزانے کی چابی زرداری کے وزیرخزانہ کو دی، ہمارے وزیر خزانہ کو تو لے لیا لیکن ہماری عوام دوست پالیسز نہیں لے رہے، نقل کے لیے عقل چاہیے ہوتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کی تبدیلی سرکار ہے، امیروں کے لیے ایمنسٹی غریبوں کے لیے مہنگائی، بوجھ ڈالنا ہے تو اپنے امیر ترین دوستوں پر ڈالیں، غریب دشمن پالیسی کی وجہ سے مزدوروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی میں خوف پھیلا ہوا ہے، 20کروڑ کی آبادی میں 20 لاکھ ہی ٹیکس دہندگان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب والے تشدد کرتے ہیں، ان کی تحویل میں لوگ فوت ہوجاتے ہیں، لاہور میں پروفیسر کے ساتھ کیا ہوا؟ ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments