اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر حسین کو شہباز شریف کی جگہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفرالحق اور خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، خرم دستگیر، مشاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہوگئی اور رانا تنویر کو نیا چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ہدایت پر ہی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جس کے بعد پارلیمانی رہنماؤں نے خواجہ آصف کو مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف متحرک اور سینیئر پارلیمنٹیرین ہیں جنہیں شہباز شریف کی خواہش پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں جن کے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کا پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی ہے۔شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کیا اور ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا جسے بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا۔شہباز شریف اپنے علاج کی غرض اور پوتی کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں جن کی وطن واپس نہ آنے سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments