لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا جب کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مہنگائی عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درست ڈگر پر ڈالنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، برآمدات اور درآمدات کا فرق کم کیا جارہا ہے، حکومت ایسے فیصلے کررہی ہے جس سے دوررس نتائج آئیں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا جب کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، مہنگائی عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نقصان والے اداروں کو فعال بنانا ہوگا، خسارے والے اداروں کا بوجھ اب نہیں اٹھائیں گے، خسارے والے اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے عوام کو فائدہ نہ پہنچے، عمران خان کا وژن عوام کو آسانیاں دینا ہے تاہم تھوڑا سا وقت لگے گا۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سالوں میں ملک میں صنعتیں بند ہوئیں، برآمدات میں کمی ہوئی مگر اسحاق ڈار نے اس کا نوٹس نہیں لیا، گزشتہ حکومتوں نے حقائق عوام کو نہیں بتائے، ہم نے مال درآمد کرنے والی قوموں میں شامل نہیں ہونا، اپنی صنعتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments