لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لوکل گورنمنٹ بل2019 پر دستخط کردیے۔پنجاب اسمبلی نے گزشتہ دنوں صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا بل منظور کیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جب کہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل ہوگی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو مضبوط کررہے ہیں، نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سطح پر عوامی نمائندے صحیح معنوں میں بااختیار ہوں گے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر پائیدار سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا سب اہم جزو ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments