اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی اور چاند سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔گزشتہ روز فواد چوہدری کے بیان پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ دینی معاملات پر اپنے وزرا کو بات کرنے سے روکیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے تازہ بیان میں میں کہا ہےکہ علماء کا احترام ہے لیکن پوری دنیا میں ایسے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں، میں نے رائے دی ہے ہر کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عید اور رمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ ہورہی ہے، پڑھے لکھے علماء کرام میری تجویز کی حمایت کررہے ہیں، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دس سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments