توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا منتقل

اسلام آباد: توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بیرون ملک منتقلی کے لیے دستاویزات تیار کی گئی تھیں جس کے بعد اب انہیں بیرون ملک روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آسیہ بی بی ابتدائی طور پر کینیڈا منتقل ہوئی ہیں۔دوسری جانب آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں آسیہ بی بی کے کینیڈا منتقل ہونے کی تصدیق کی۔سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو 31 اکتوبر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔عدالت سے بری ہونے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آسیہ بی بی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا منتقل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں