اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے جس کے دوران قرض معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق امید ہے آج آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جائے گا اور معاہدہ طے پانے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں الگ الگ پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے کی توقع ہے جس کی میعاد 3 سال ہوگی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض معاہدے کی شرائط پر پاکستان شروع میں عمل درآمد کرے گا اور بجلی و گیس کی قیمتیں سال میں 2 مراحل میں بڑھائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کو 4.5 فیصد تک محدود کیا جائے گا، ایف بی آر کا ریوینیو ٹارگٹ 5300 ارب روپے تک مقرر کیا جائے گا اور شرح سود 12 فیصد تک لانے کے علاوہ اگلے بجٹ میں 700 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہیں کرے گی اور تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو جون 2018 کی شرح سے لاگو کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو دیا جائے گا اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں سبسڈی ختم کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments