اسلام آباد: کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان نےکالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم ‘فلاح انسانیت’ کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ عبدالرحمان مکی عملی طور پر کالعدم جماعت الدعوۃ میں نائب امیر تھے اور وہ اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی مقرر ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments