سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دالیپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت نصیر، عمر میر، خالد احمد اور رئیس احمد ڈار کے ناموں سے ہوئی جب کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان یونس احمد ڈار بھی شدید زخمی ہوا جو شہید رئیس احمد ڈار کا بھائی ہے۔قابض بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا، واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد قابض فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور اس دوران دونوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے اور ضلع بھر میں کرفیو کا سماں ہے جہاں قابض فورسز نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments