اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری ہریش اینڈ کمپنی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوگئے۔نیب نے ہریش اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس پر اخراجات کے الزام میں آصف زرداری کو طلب کیا تھا۔سابق صدر سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی، آصف زرداری سے زبانی سوالات کے ساتھ تحریری سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت دی۔نیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے مصروفیات کے سبب 17 مئی کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“ہریش کمپنی کیس: آصف زرداری نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
after all that he is still free why?