مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ہماری خواہش ہےحکومت اپنی مدت پوری کرےلیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے سے زیادہ عدم استحکام ہوگا، ہماری خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آئیں اور ملک میں انار کی پھیلے، سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ حکومت کو مجبور کریں کہ وہ مسئلے کا حل نکالے اور نئے الیکشن کی طرف جائے۔اتوار کو پیپلز پارٹی کی افطار پارٹی میں اپوزیشن نے عید کے بعد کل جماعتی کانفرنس بلانے اور اس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان سے باہر ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ لندن سے وطن واپس نہیں آئیں گے۔شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے تھے ، انہیں 7 مئی کو پاکستان واپس آنا تھا لیکن انہوں نے لندن میں اپنے قیام میں توسیع کر دی۔اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بجٹ سیشن سے پہلے شہباز شریف وطن آجائیں گے اور وہی پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments