بشکک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و خوشحالی کے لیے سفارت کاری اور نتیجہ خیز مذاکرات ناگزیر ہیں، سیاسی اختلافات اور غیر حل شدہ تنازعات اس خطے میں مسائل کو مزید گھمبیر بنا رہے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی، ماحول، اجتماعی سلامتی و بہبود جیسے چیلنجز دنیا میں اہمیت پارہے ہیں اور مسائل کا حل اجتماعی کوششوں اور تعاون پر مبنی انداز فکر میں مضمر ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یاد رکھنا ہوگا کہ اگر ہم امن چاہتے ہیں تو پھر انصاف سے کام لینا ہوگا، ہماری کوششیں افغانستان میں مرکوز ہیں تاکہ پائیدار علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغانوں کے اپنے اور قبول کردہ حل پر اصرار کیا ہے، یہ امر باعث اطمینان ہے کہ امن اور مفاہمت کے فروغ کے لیے بات چیت کا عمل شروع ہوچکا ہے۔وزیر خارجہ نے امید کا اظہار کیا کہ آگے بڑھتے ہوئے افغانستان کے ہمسایوں اور دیگر فریقین کو امن عمل میں شامل رکھا جائے گا اور پاکستان اس عمل میں سہولت کاری فراہم کرتا رہے گا اور امید ہے کہ دوسرے بھی اس مشترکہ ذمہ داری میں اس کی حمایت کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments