اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بناء پر سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ذرائع کےمطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ نوید کامران بلوچ کو ان کی جگہ سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ معروف افضل کو سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان کچھ دنوں سے اختلافات تھے جس کے باعث سیکریٹری خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آخری دورمیں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت خزانہ کے معاملات میں یونس ڈھاگا سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی تھی جب کہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی مشیر خزانہ کا دفتر یونس ڈھاگا سے کوئی رہنمائی حاصل نہیں کررہا تھا۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کے بعد سے معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی تبدیل کیا ہے جب کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments