کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف 11 جون تک ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکر آغا سراج درانی، ان کے بھائی مسیح الدین اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ملزمان کے خلاف کل احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔نیب افسر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، ملزم کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے جائیدادوں کا سراغ لگا لیا، ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، غیرقانونی بھرتیاں اورکرپشن کی، آمدن سے زائد اثاثے بنائے جس کے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔دورانِ سماعت آغا سراج درانی کے وکیل نے مؤقف اپنایاکہ میرے مؤکل جیل میں ہیں ان کی درخواست ضمانت سنی جائے، اس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ ابھی تک مواد سامنے ہی نہیں آیا تو سماعت کیسے کریں، کیا سنیں گے اور فیصلہ کس بنیاد پر دیں؟ ریفرنس دائر ہو جائے تو درخواست ضمانت بھی سن لیں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو 11 جون تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہےکہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو 20 فروری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب حکام نے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے جہاں حکام کچھ دستاویزات ساتھ لے گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments