لندن: دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ‘ورلڈکپ’ کا بگل بج گیا اور میزبان انگلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن رائے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے برسٹو کو آؤٹ کردیا۔فاف ڈپلوسی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ڈیل اسٹین کے بغیر آج انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، اسٹین 80 فیصد تک فٹ ہیں اور امید ہے کہ وہ 100 فیصد تک ٹھیک ہو کر بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔انگلش کپتان مورگن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ہونا اعزاز کی بات ہے، ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم کرے گی۔میزبان انگلش ٹیم جیس رائے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، کپتان این مورگن، جوس بٹلر، بین اسٹوک، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقی ٹیم ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرام، کپتان فاف ڈپلوسی، راسی وین، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔تماشائیوں کی بڑی تعداد اوول گراؤنڈ میں موجود ہے اور وہ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments