لاہور: احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں جیل حکام نے سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش کیا۔دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج نے جیل کے افسر سے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق کہاں ہیں؟ جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے ریفرنس سے متعلق معلومات لیں جس پر نیب افسر نے بتایا کہ ریفرنس کی چیئرمین نیب نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے، ریفرنس کی کاپیاں کروا کر جلد عدالت میں پیش کردیں گے۔احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ برادران کے خلاف جلد ریفرنس فائل کرنے کا حکم دیا جب کہ خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سال 11 دسمبر کو خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر نیب نے دونوں بھائیوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments