اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر کہا ہےکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے جب کہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں جس کے باعث ڈیوٹی جج محمد بشیرنے ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت 14 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے باہر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ گرفتاری سے ڈرتے تونہیں؟ جس پر انہوں نے کہاکہ 13 سال میں نے پہلے ہی جیل کاٹی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments