ناٹنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے سرفراز الیون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جارحانہ اور بلاخوف کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز خطرناک ٹیم ہے اور اس نے حال ہی میں اس بات کا ثبوت بھی دیا ہے، اس جیسی سخت ٹیموں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو نڈر ہوکر کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج ویسٹ انڈیز کے خلاف جارحانہ اور بلاخوف کرکٹ کھیلنی چاہیے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں فخر زمان پر نظریں ہوں گی، انہیں اب ذہانت کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ وہ کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ فخر کو کیسے بولنگ کرانی ہے تاہم لوگ کہتے ہیں کہ وہ کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں کیونکہ اس کا اسٹائل ہی ایسا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 رکنی پاکستانی اسکواڈ کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جو بارہ کھلاڑی اعلان کیے وہ کافی اچھا کمبنیشن ہے، اگر جلد وکٹیں گر بھی جائیں تو بیک فٹ پر نہ آیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فائنل الیون میں آصف علی کا ہونا ضروری ہے کیوں کہ وہ اچھا ہارڈ ہٹر ہے جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بظاہر اتنی مضبوط ٹیم نہیں، اسے فائنل فور تک آنے کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی لیکن امید ہے کہ یہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments