مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آج شام 5 بجے اقتصادی سروے پیش کریں گے

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آج شام 5 بجے اقتصادی سروے پیش کریں گے۔ مجموعی معاشی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھا گیا تھا تاہم یہ 3.3 فیصد رہی جبکہ عمومی حکومتی خدمات نے 7.2 فیصد کا ہدف پورا کرلیا اور کارکردگی 7.9 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے کی شرح 3.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 0.8 فیصد رہی، صنعتی شعبے کی ترقی 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے میں 1.4 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق خدمات کے شعبے کی شرح 6.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.7 فیصد رہی جب کہ بجلی کی پیداوار اور گیس کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ شرح 7.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 40.5 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں